سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار

بھارتی فوج کا ایک اور جاسوسی اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ہے، جہاں اعلیٰ فوجی افسر پر ہنی ٹریپ کے ذریعے جنگی منصوبے لیک کرنے اور ماتحتوں کے فونز میں اسپائی ویئر انسٹال کرنے کا الزام ہے۔
بھارتی فضائیہ کا افسر مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار

بھارتی فوج کے سکیورٹی نظام میں نقائص اور جاسوسی کا نیا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک اعلیٰ افسر نے مبینہ طور پر نجی تصاویر کے بدلے جنگی راز فراہم کیے۔

November 17, 2026

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور جاسوسی اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس افسر اور ایک مشتبہ خاتون کے درمیان دو وائس کالز اور چار ویڈیو کالز ہوئیں، جن کے ذریعے حساس معلومات کی ترسیل کا انکشاف ہوا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم افسر نے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے بدلے جنگی منصوبوں کے خفیہ صفحات دشمن ملک کے کارندوں کے حوالے کیے۔ اس کے علاوہ، اس پر اپنے پانچ ماتحت اہلکاروں کے موبائل فونز میں خفیہ طور پر اسپائی ویئر انسٹال کرنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

معروف صحافی پالکی شرما نے اپنی ایک ویڈیو میں اس واقعے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ذمہ دار اور اعلیٰ فوجی افسر اس قدر آسانی سے ہنی ٹریپ کے جال میں کیسے پھنس گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فوج کے اندر سے اس نوعیت کے سکیورٹی نقائص اور جاسوسی کے واقعات سامنے آئے ہوں۔ اس سے قبل بھی ایسے کئی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم تازہ ترین واقعہ بھارتی فوج کے مجموعی سکیورٹی نظام اور حساس نوعیت کی معلومات کے تحفظ پر انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔

دیکھیے: اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے سے کانگریس کی قیادت تک: کون ہے یہ پراسرار خاتون؟

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *