پاکستان نے آج اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس کی میزبان کر کے علاقائی سطح پر اپنی متحرک سفارت کاری کا ایک بار پھر لوہا منوا لیا ہے۔ اس اہم سفارتی پیش رفت پر نامور ماہرِ سفارت کاری ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ میزبانی اس امر کی واضح دلیل ہے کہ ملک سفارتی محاذ پر انتہائی فعال انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ اقدام علاقائی تعاون، باہمی تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں اشتراکِ کار کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کے اہم امور اس وقت عملی شکل اختیار کرتے ہیں جب پاکستان جیسی ریاستیں کچھ عرصے کے لیے اس نوعیت کی علاقائی تنظیموں کی قیادت سنبھالتی ہیں۔ پاکستان نے انموقع سے بھرپور انداز میں استفادہ کرتے ہوئے اپنی جیو پولیٹیکل اہمیت اور افادیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔
بین الاقوامی برادری کی طرف سے پاکستان کے اس کردار اور سفارتی کاوشوں کو بھرپور پذیرائی اور ستائش مل رہی ہے۔ عالمی سطح پر ملنے والی یہ پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں امن، تجارت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
دیکھیے: اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے سے کانگریس کی قیادت تک: کون ہے یہ پراسرار خاتون؟





