سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی موت تشدد سے ہوئی، رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسمانی چوٹوں اور خون کے لوتھڑے بننے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی موت کی وجہ تشدد قرار دے دی گئی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر شدید چوٹوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسمانی تشدد کے باعث فاطمہ کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں خون کے لوتھڑے بن گئے۔ بعد ازاں بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا، جس کے باعث اس کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے بچی پر تشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈا برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم علی رضا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمہ اکثر بچی کو ڈنڈے سے مارتی تھی۔

ملزم کے مطابق فاطمہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے پہلے پولیس لائنز کے ڈسپنسر کے پاس طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دیکھیے: اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے سے کانگریس کی قیادت تک: کون ہے یہ پراسرار خاتون؟

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

سراج الدین حقانی نے کابل میں خطاب کے دوران طالبان کی سخت گیر پالیسیوں پر عوامی ناراضگی اور اندرونی اختلافات کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *