راولاکوٹ میں متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت کے سر پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کی، جس میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دیکھیے ؛





