سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

راولاکوٹ میں فائرنگ، رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شہید، جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک

راولاکوٹ فائرنگ میں رینجرز افسر شہید، جوابی کارروائی میں 4 افراد ہلاک۔
راولاکوٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار علاقے میں موجود

راولاکوٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اہلکار متحرک ہیں۔ راولاکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

November 17, 2026

راولاکوٹ میں متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت کے سر پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کی، جس میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دیکھیے ؛

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *