افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کے مطابق داعش خراسان نے ڈرونز اور جدید فوجی سازوسامان حاصل کر لیا ہے، جبکہ ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے خطرہ ہیں۔
افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں اور خطے کو درپیش خطرات پر بات کی گئی۔

November 20, 2026

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش خراسان اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تنظیم نے جدید فوجی سازوسامان اور بغیر پائلٹ ڈرونز بھی حاصل کر لیے ہیں، جس سے افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویف نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بعض رکن ممالک سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق داعش خراسان کے پاس جدید ٹیکٹیکل آلات اور ڈرونز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش خراسان افغانستان کے اندر اور سرحدوں سے باہر حملے کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تنظیم اپنی آپریشنل صلاحیتیں بھی دوبارہ بحال کر رہی ہے، جس سے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے افغانستان میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور ان کے باہمی روابط پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی کے حملوں کا بنیادی ہدف پاکستان ہے، جبکہ افغانستان میں موجود شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے باعث اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ داعش خراسان نے افغانستان سے باہر کے علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جبکہ تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل کی سربراہ کے مطابق دہشت گرد گروہوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل معاونت حاصل ہے۔ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں متعدد جان لیوا حملے بھی کیے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے عالمی سطح پر بدلتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیکھیے ؛ طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *