فیلڈ مارشل کا شمالی وزیرستان کا دورہ، پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میران شاہ کے دورے کے دوران دہشت گردی کے خاتمے اور خیبر پختونخوا میں امن برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمالی وزیرستان کا دورہ

November 20, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے اور سکیورٹی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور ملکی دفاع کے لیے عزم کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس صفِ اول کا ایک بہادر دستہ ہے، جس نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی رابطے اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قبل ازیں میران شاہ آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *