صدر زرداری دونوں بیٹوں بلاول اور محسن نقوی کو سمجھائیں: رانا ثناء اللہ

نئے صوبوں کا تنازع: رانا ثناء اللہ کی صدر زرداری سے بلاول اور محسن نقوی کو سمجھانے کی درخواست۔
رانا ثناء اللہ کی صدر زرداری سے اپیل

رانا ثناء اللہ نے صدر زرداری سے بلاول بھٹو اور محسن نقوی کو صوبوں کے معاملے پر متنازع بیانات سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

November 20, 2026

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے صدر آصف زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی کو صوبوں کے معاملے پر متنازع بیانات دینے سے روکیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی اکنامک فورم میں تقریر مناسب نہیں تھی۔ بلاول بھٹو کا خون خرابے سے متعلق بیان بھی درست نہیں۔ صوبوں کے معاملے پر سیاسی کشیدگی بڑھانے کے بجائے پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال ملک اور حکومت کے لیے بہتر نہیں۔ صدر آصف زرداری کو اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھانا چاہیے۔

دیکھیے ؛ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی، رانا ثناء اللہ

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *