سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو سرجری تجویز کی تو حکومت تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کرے گی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا عمران خان کی سرجری سے متعلق بیان

عمران خان کی سرجری سے متعلق رانا ثناء اللہ کا بیان سامنے آگیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے علاج، پی ٹی آئی سے مذاکرات اور نئے صوبوں کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

November 17, 2026

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری تجویز کی تو حکومت تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے عمران خان کی سرجری ضروری قرار دی تو حکومت اس کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی۔ حکومت دونوں کو طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے، تاہم ناکامی کے بعد بات چیت کی طرف آئے ہیں۔ حکومت نے معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے کی کوشش کی، لیکن پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی واضح ہے اور تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ مذاکرات کی میز پر کسی قسم کی ڈیل یا رعایت زیر غور ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جلد پارلیمنٹ میں پہنچے گا، جہاں اس پر بحث ہوگی۔ یہ ایسا معاملہ نہیں کہ کوئی ایک شخص فیصلہ کرے اور مسئلہ حل ہو جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر پارلیمنٹ میں بحث اور مشاورت کے بعد ہی پیش رفت ممکن ہوگی۔

دیکھیے؛ بشریٰ بی بی کی علاج کے لیے ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *