پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی طبی سہولیات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس کو خط

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، ملاقاتوں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

November 20, 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مشترکہ خط لکھ دیا ہے۔

خط لکھنے والوں میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔ اسیر رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے دونوں چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی رعایت یا خصوصی سلوک کے خواہش مند نہیں بلکہ آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔

اسیر رہنماؤں نے خط میں عمران خان کی طبی سہولیات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ نے 18 اگست 2026 کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنے کے لیے ماہر امراض قلب اور آنکھوں کے ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں تک رسائی اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسیر رہنماؤں نے دونوں کی جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق بھی سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔

خط کے مطابق جیل کی دیواروں کے پیچھے بھی شہریوں کے آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے۔ اسیر رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے جیل اصلاحات کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے آئینی حقوق اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا ان اصلاحات کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی اہلخانہ، وکلا اور بیٹوں سے ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قید سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے زیر التوا مقدمات اور اپیلوں کے فیصلے غیرجانبدارانہ اور فوری طور پر کیے جائیں۔ اس کے علاوہ عدالتی کارروائی کو سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک رکھنے اور عدالتی احکامات کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

خط کے اختتام پر اسیر رہنماؤں نے زور دیا کہ اگر عدالتیں فوری انصاف فراہم نہیں کر سکتیں تو کم از کم اپنے احکامات پر عملدرآمد ضرور یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *