پاکستان اور پرتگال کا دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے ملاقات

اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور عالمی امن پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاؤلو رینجل نے علاقائی امن و استحکام اور عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ترجیح ہے۔

پرتگالی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں اور غزہ کے معاملے پر پاکستان کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے۔

دیکھیے: ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے بہترین انتخاب کیا


متعلقہ مضامین

۔2024 کی سرحدی مفاہمت کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ اروناچل پردیش میں تازہ تناؤ کی وجوہات کیا ہیں؟

November 23, 2026

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔

November 23, 2026

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی شرکت اور ادبی حوالوں نے دونوں ملکوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

November 23, 2026

لکی مروت کے علاقے احمد خیل میں پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے سے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *