لکی مروت میں پولیس وین پر بم دھماکا، 6 افراد زخمی

لکی مروت کے علاقے احمد خیل میں پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے سے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی فائل فوٹو

لکی مروت میں پولیس وین پر بم دھماکا، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

November 23, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے احمد خیل میں تھانہ صدر کی پولیس وین پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار حضرت عثمان، کامران اور سجاد جبکہ شہری ثنا اللہ، شفقت اور ذیشان شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دیکھیے ؛ لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔

November 23, 2026

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی شرکت اور ادبی حوالوں نے دونوں ملکوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

November 23, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کرنے والی خاتون رپورٹر کو بدتمیز قرار دے دیا۔

November 23, 2026

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، امریکہ کی عدم شرکت اور فوسل فیول پر اختلافات مذاکرات میں رکاوٹ بنے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *