قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت میں اضافہ

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کی نمائندگی کرتی تصویر

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، 18 سے زائد گروپوں کے 265 حملے، رپورٹ میں اہم انکشافات۔

November 25, 2026

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزاحمتی گروپوں نے ملک کے کئی علاقوں میں حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم اگست سے 20 نومبر 2026 تک 18 سے زائد مزاحمتی گروپوں نے 34 میں سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملے کیے۔ ان حملوں میں طالبان حکومت کے 462 سے زائد اہلکار ہلاک اور 294 زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مزاحمت بیرونی قوتوں کے بجائے افغان شہریوں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ طالبان حکومت پر سیاسی مخالفین کو نظر انداز کرنے، خواتین کی تعلیم پر پابندیوں اور سابق سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی آزادیوں کی کمی اور سخت حکومتی پالیسیوں کے باعث طالبان مخالف مزاحمت مزید بڑھ رہی ہے۔

دیکھیے ؛ افغانستان سے منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ، خطے کے لیے سنگین خطرات

متعلقہ مضامین

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

November 24, 2026

چین نے اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *