اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسپین نے افغان خواتین کے حقوق کی حمایت بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے 23 نومبر کو میڈرڈ میں چوتھے ’ہیئر اَس سمٹ‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ خواتین کے حقوق سیاسی مذاکرات کا حصہ بن کر سودے بازی کا ذریعہ نہیں بننے چاہئیں۔
ہوزے مینوئل الباریس نے کہا کہ اسپین ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جو بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہ کرے اور خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق مجوزہ عالمی کنونشن میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔
اسپین کے وزیر خارجہ نے افغان خواتین اور ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے افراد کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا
دیکھیے ؛ کابل یونیورسٹی میں طالبان اجتماع مسترد، افغان شہریوں کا ملک گیر انتخابات کا مطالبہ





