بھارت میں مقیم بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کا پروگرام ہے۔ اس سلسلے میں شیخ حسینہ نے بنگلادیشی حکومت سے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی واپسی ممکن بنانا موجودہ بنگلہ دیش حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاہم بنگلادیشی حکومت نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارتِ عظمیٰ چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں۔





