پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر بھاری نفری تعینات کر دی اور سوسائٹی کے مرکزی دروازے پر کنٹینر رکھ دیے۔
پولیس کی تعیناتی کے باعث مولانا فضل الرحمٰن کی نقل و حرکت محدود ہو گئی، جبکہ سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی آمد و رفت میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے۔ انہیں آج ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلا سے خطاب کرنا ہے۔





