فیلڈ مارشل ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل، وزیراعظم کی مبارکباد

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم کے 21ویں رکن بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد۔

November 24, 2026

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ اس اعزاز سے نوازے جانے والے 21ویں رکن بن گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن قیادت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔ مسلح افواج کی جرأت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شمولیت کو اہم اعزاز قرار دیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف ملکی وقار اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

او آئی سی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

مریم نواز نے وزارتِ اعلیٰ کے 1000 دن مکمل ہونے پر پنجاب میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بیان کردیں۔

November 24, 2026

فائٹر پائلٹ محمد ذیشان علی بدھ کی صبح چینی راکٹ میں خلا کی طرف روانہ ہوں گے۔ وہ کون ہیں، اور یہ سفر پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

November 24, 2026

حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور، پشاور اور کراچی میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے حکومتوں کو ناکام قرار دے دیا۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *