مددگار یا مکار؟ گوجرانوالہ میں دوست ہی قاتل نکلے

مددگار یا مکار؟

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش کے معاملے نے دوستی اور اعتماد پر سوال کھڑا کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اپنے دو دوست ہی قاتل نکلے۔

وفاقی وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے روک دیا اور عوامی خدمت پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزرا کی بیان بازی پر نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ اور صوبائی نمائندوں کو سیاسی بیانات سے گریز کی ہدایت کر دی۔

November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کے تمام ارکان کو سیاسی بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور حکومت معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح اور سفارتی محاذ پر بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کے درمیان معاملات افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے چاہئیں۔ وزرا کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور عوامی خدمت و ملکی ترقی سے توجہ ہٹتی ہے۔

شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی ایسی بیان بازی سے گریز کرنے اور مثبت بات چیت کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش کے معاملے نے دوستی اور اعتماد پر سوال کھڑا کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اپنے دو دوست ہی قاتل نکلے۔

November 24, 2026

بھارت میں مقیم بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

لاہور میں پنجاب پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر بھاری نفری تعینات کرکے سوسائٹی کے مرکزی دروازے پر کنٹینر لگا دیے۔

November 24, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا الگورتھمز کے ذریعے جھوٹے بیانیے کے فروغ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *