چینی صدر شی جن پنگ نے چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین خلائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
شی جن پنگ کے مطابق چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلائی تحقیق اور پُرامن مقاصد کے لیے خلا کے استعمال میں تعاون جاری رکھے گا۔
دیکھیے: مددگار یا مکار؟





