پاکستان کے اندرونی معاملات پر لیکچر دینے پر مائیکل کوگل مین شدیدکو تنقید کا سامنا

مائیکل کوگل مین کی تیمور جھگڑا سے متعلق پوسٹ پر سخت ردعمل، پاکستان کی خودمختاری اور اندرونی معاملات پر لیکچر دینے پر تنقید۔
مائیکل کوگل مین کی ایکس پوسٹ جس میں تیمور جھگڑا کی مبینہ حراست اور عوامی ردعمل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تیمور جھگڑا سے متعلق مائیکل کوگل مین کی پوسٹ پر ردعمل، امریکی تجزیہ کار کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر تنقید کا سامنا۔

November 26, 2026

امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کی پاکستان کے سیاسی رہنما تیمور جھگڑا سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ملکی سیاست پر لیکچر دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مائیکل کوگل مین نے 24 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ تیمور جھگڑا پاکستان کے سنجیدہ اور سوچ سمجھ کر بات کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق تیمور جھگڑا کو ایک ہفتہ قبل اٹھایا گیا تھا، تاہم اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی اس معاملے پر عوامی سطح پر زیادہ آواز اٹھائی گئی۔ انہوں نے اس صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا۔

کوگل مین کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا گیا کہ وہ پاکستانی شہری، ووٹر یا ملکی معاملات میں براہِ راست فریق نہیں ہیں۔ ردعمل میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کی عدالتوں، سیاست اور خودمختاری پر فیصلے سنانا مناسب نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جس طرح پاکستان کے صحافی یا تجزیہ کار امریکی اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، اسی طرح پاکستان کے معاملات پر بھی بیرونی شخصیات کو لیکچر دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ ردعمل میں مائیکل کوگل مین پر دوہرے معیار اور امریکہ کے معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پاکستانی عوام اور اداروں کا اپنا معاملہ ہیں اور کسی بیرونی تجزیہ کار کو ان پر فیصلے سنانے کا حق نہیں۔

دیکھیے ؛ ایک وزیر مسلسل تنقید کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

متعلقہ مضامین

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

November 26, 2026

ایران جنگ کے باعث بحرین دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی معیشتیں بھی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

November 26, 2026

محفوظ دوا ایپ کے ذریعے شہری بارکوڈ اسکین کرکے ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی معلوم کر سکیں گے۔

November 26, 2026

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔

November 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *