وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر ان دنوں ٹی وی پر آنے کے لیے روزانہ ان پر تبصرے کر رہا ہے۔ اگر انہوں نے جواب دیا تو وہ وزیر منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر کے ساتھ سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کاروباری شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں۔ ان میں وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ کے مطابق یہ کاروباری شخصیات پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شمار ہوتی ہیں۔
محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر انتخاب میں پارٹی فنڈ کے نام پر ان سے اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟





