مصر کے شہر جیزہ میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ الوراق کے علاقے میں پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 27 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ حکام نے لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
دیکھیے ؛ تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک





