مصر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 31 افراد ہلاک، 21 زخمی

مصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
مصر کے علاقے جیزہ میں رنگ روڈ پر گاڑیوں میں لگی آگ

مصر کے شہر جیزہ میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ لگ گئی، حادثے میں 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

November 26, 2026

مصر کے شہر جیزہ میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثہ الوراق کے علاقے میں پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 27 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ حکام نے لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

دیکھیے ؛ تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

November 26, 2026

ایران جنگ کے باعث بحرین دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی معیشتیں بھی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

November 26, 2026

محفوظ دوا ایپ کے ذریعے شہری بارکوڈ اسکین کرکے ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی معلوم کر سکیں گے۔

November 26, 2026

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔

November 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *