اسلام آباد؛ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود آج اسلام آباد میں دفاعی مذاکرات کریں گے۔
اسلام آباد؛ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اجلاس آج ہوگا

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان آج اسلام آباد میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر اہم اجلاس ہوگا۔

November 27, 2026

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی شرکت متوقع ہے، جبکہ ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے، علاقائی سلامتی کی صورت حال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔

یہ اجلاس خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور تینوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو تینوں ممالک کی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا گیا۔

اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیرملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر اوقات کے مطابق ٹریفک کی روانی متاثر اور ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سری نگر ہائی وے کی ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن اور زیرو پوائنٹ استعمال کرے، جبکہ فیض آباد جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو کی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ سے گزرے۔

کورال سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، مری روڈ اور آئی جے پی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ متبادل راستے ہوں گے۔

اسی طرح نیو ایئرپورٹ اور پشاور روڈ جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں 20 سے 25 منٹ اضافی رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر فضائی حملے میں نیپالی ملازم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حوثیوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

November 27, 2026

خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے تنازع پر بھی مشاورت ہوگی۔

November 27, 2026

افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ نے کابل کے ضلع گیارہ میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 27, 2026

سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *