حوثیوں کا سعودی عرب کے آئل ریفائنری پر حملہ؛ شدید آگ بھڑک اٹھی

سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر فضائی حملے میں نیپالی ملازم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حوثیوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر حملہ

سعودی عرب کے علاقے جازان میں آئل ریفائنری پر فضائی حملے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک نیپالی ملازم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

November 27, 2026

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں آئل ریفائنری پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک نیپالی شہری ہلاک اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے بعد ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تنصیب کے بعض آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہنگامی اور تکنیکی ٹیموں نے واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔

حکام کے مطابق ریفائنری کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

دوسری جانب یمن میں حوثیوں کے خلاف سرگرم سعودی قیادت کے فوجی اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ جازان آئل ریفائنری کو حوثی گروپ نے نشانہ بنایا۔

اتحاد کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے بیلسٹک میزائل کے لانچنگ پلیٹ فارم کو یمن کے شہر حدیدہ میں تباہ کردیا گیا۔

تاحال حوثی گروپ کی جانب سے اس مخصوص حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ حکام نے زخمیوں کی درست تعداد اور ان کی حالت سے متعلق بھی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے تنازع پر بھی مشاورت ہوگی۔

November 27, 2026

افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ نے کابل کے ضلع گیارہ میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 27, 2026

سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 27, 2026

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں غزہ میں خواتین کی ہلاکتوں، طبی سہولتوں کی تباہی اور تولیدی حقوق سے محرومی کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

November 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *