کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے 2 ہزار 300 یاتری آج حسن ابدال سے کرتارپور پہنچیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر دربار کرتارپور میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان میں قیام، لنگر، طبی سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات شامل ہیں۔
جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے متعلقہ ادارے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔





