ہزار سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی ملے گی، حکومت سے معاہدہ ہوگیا: حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق حکومت سے معاہدے کے تحت ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی اور کسانوں کو ڈیزل پر ریلیف ملے گا۔
ہزار سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی ملے گی، حکومت سے معاہدہ ہوگیا: حافظ نعیم

حکومت اور جماعت اسلامی میں پیٹرول ریلیف پیکج پر اتفاق ہوگیا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں اور ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔

November 27, 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کے معاملے پر حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ پیٹرول ریلیف پیکج میں ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل پر ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور ان پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ان پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر فضائی حملے میں نیپالی ملازم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حوثیوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

November 27, 2026

خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے تنازع پر بھی مشاورت ہوگی۔

November 27, 2026

افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ نے کابل کے ضلع گیارہ میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 27, 2026

سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *