چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

لکی مروت میں درہ تنگ کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایس ایچ او رازق خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے

January 12, 2026

پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کی بنیاد پر مستحکم قرار دیا اور ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت کو 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

January 12, 2026

امارتِ اسلامیہ افغانستان کی ابو عبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں راہِ حق کا کامیاب مسافر قرار دیا
امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں راہِ حق کا کامیاب مسافر قرار دیا۔

افغان طالبان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کے مقدس خون کی برکت سے سرزمینِ فلسطین صہیونی قبضے اور ظلم سے آزاد ہو گی

December 30, 2025

امارتی اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حماس کے عسکری وِنگ کتائب القسام کے ترجمان حذیفہ الکحلوت (المعروف ابو عبیدہ) اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

امارتِ اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عبیدہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے، جس کا باقاعدہ اعلان حماس کی جانب سے کیا گیا۔ طالبان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ سمیت شہداء کو راہِ حق کا کامیاب مسافر قرار دیتے ہوئے اپنے عظیم مقصد کو پانے والا قرار دیا گیا۔

امارتِ اسلامیہ افغانستان نے تحریکِ حماس، شہیداء کے اہلِ خانہ اور ان کے رفقاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شہداء کے مقدس خون کی برکت سے سرزمینِ فلسطین صہیونی قبضے اور ظلم سے آزاد ہو گی۔ نیز بیان کے اختتام پر فلسطین کی آزادی اور ظالموں کی ناکامی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

دیکھیں: حماس نے اپنے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا باضابطہ اعلان کردیا

متعلقہ مضامین

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *