اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی اور قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام نامزد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرانی ہوگی۔ ہم چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، دوسری جانب اسلام اباد ہائی کورٹ میں ہمارا توہین عدالت کا کیس لگا ہوا ہے۔
عمران خان نے ضمنی انتخابات کے مکمل اختیارات پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دے دیے ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اج شام کو منعقد ہوگا جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم کا کہنا تھا عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پانچ نام طلب کیے ہیں جن میں سے کسی ایک کے نام پر حتمی فیصلہ ہوگا جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے فیصلہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی پارلیمانی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کردی تاہم وہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدارتی امیدوار بھی تھے۔
الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی نااہلی کا فیصلہ کیا تھا، جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
دیکھیں: سپریم کورٹ نے نو مئی کے 8 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی