ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے ترک النسل اقوام کی حمایت اور ہرات مظاہروں سے اظہارِ یکجہتی کے الزام میں ازبک ثقافتی کارکن مسعود تیمور کو گرفتار کر لیا۔

June 23, 2026

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے: عاصم افتخار

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کردیا
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کردیا

عاصم افتخار کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت چکا رہا ہے رواں ماہ سرحدی حملے میں 12 پاکستانی فوجیوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے

September 18, 2025

پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

لہذا افغان طالبان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عملی اقدامات اُٹھائیں۔

دوران اجلاس عاصم افتخار کا کہنا تھا افغان سرزمین سے دہشت گردی پھیلاؤ پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے۔
داعش خراسان، ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور وہیں سے اپنی دہشت گردانہ کارواٗیاں کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا افغانستان میں 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ سرحد پار حملوں کی منصوبہ کرتے ہیں اور ان دہشت گردوں کا ہدف عام شہری، سیکیورٹی اہلکار، سرکاری عمارتیں اور پاکستان کے ترقیاتی منصوبے ہوتے ہیں۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا تقریباً 70 افغان آئی پی سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نفرت انگیز و شدت پسندی پر مشتمل مواد پھیلا رہے ہیں۔

عاصم افتخار کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو 1267 کمیٹی میں دہشت گرد قرار دینے کی درخواست داٗر کردی ہے۔
ریاستِ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کی سالمیت کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہیں لہذا اقوام متحدہ اسکا نوٹس لے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان اور اور بلوچ لبریشن کی بارہا مرتبہ سرحد پار دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے نتیجے میں مارے جانے والوں سے جدید نیٹو ساختہ اسلحے کے بڑے ذخیرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔


سلامتی کونسل کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت چکا رہا ہے رواں ماہ سرحدی حملے میں 12 پاکستانی فوجیوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

دیکھیں: حماس کے بغیر فلسطین کا دو ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

متعلقہ مضامین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *