پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

امریکی حراست میں افغان پناہ گزین کی ہلاکت، انسانی حقوق کے اداروں کا تحقیقات کا مطالبہ

امریکہ میں آئی سی ای کی تحویل میں افغان پناہ گزین محمد نظیر پکتیوال کی پراسرار ہلاکت؛ افغان ایواک تنظیم کی جانب سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ
امریکہ میں آئی سی ای کی تحویل میں افغان پناہ گزین محمد نظیر پکتیوال کی پراسرار ہلاکت؛ افغان ایواک تنظیم کی جانب سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ٹیکساس میں امریکی حراستی مرکز میں سابق افغان معاون محمد نظیر پکتیوال کی ہلاکت۔ گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر موت واقع

March 16, 2026

امریکہ میں مقیم افغان پناہ گزین جس نے ماضی میں افغان سرزمین پر امریکی مسلح افواج کے ساتھ بطور معاون کام کیا تھا، امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی ای سی) کی تحویل میں پراسرار طور پر انتقال کر گیا ہے۔ متوفی کی شناخت محمد نظیر پکتیوال کے نام سے ہوئی ہے، جن کی ہلاکت نے امریکا میں مقیم افغان تارکینِ وطن کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد نظیر پکتیوال اپنی اہلیہ اور چھ بچوں کے ساتھ ڈیلاس کے نواحی علاقے میں مقیم تھے اور ان کی سیاسی پناہ کی درخواست تاحال امریکی حکام کے پاس زیرِ التواu تھی۔ سابق امریکی فوجیوں کی ایک وکالتی تنظیم افغان ایواک کے صدر شان وان ڈائیور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پکتیوال کو جمعہ کی صبح اس وقت وفاقی اہلکاروں نے ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کے باہر اس وقت گرفتار کیا جب وہ معمول کے مطابق اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔

گرفتاری کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت کے اندر ہفتہ کے روز یہ افسوسناک خبر سامنے آئی کہ پکتیوال آئی سی ای کی تحویل میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ابھی تک ان کی موت کی حتمی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے، جس کے باعث ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اس واقعے نے افغان شہریوں کی امریکا منتقلی اور وہاں ان کی سکیورٹی اور قانونی حیثیت پر بڑے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ افغان ایواک اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد نظیر پکتیوال کی ہلاکت کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ حراست کے دوران ان کی صحت کے ساتھ کیا پیش آیا۔

دیکھیے: ایران بھارت بحری تنازع: تین ایرانی جہازوں کی واپسی کے بدلے و بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

متعلقہ مضامین

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *