ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عسکری سربراہان نے اجتماعی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

September 26, 2026

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 04 اگست کو اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچیں گے

افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 4 تا 6 اگست پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جہاں اپنے ہم منصب سمیت اہم سخصیات سے ملاقات کریں گے
افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی ۴تا ٦ اگست پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جہاں اپنے ہم منصب سمیت اہم سخصیات سے ملاقات متوقع

یہ دورہ خطے کے امن بالخصوص پاک۔ افغان سرحد پر جاری دہشتگردی اور ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد عناصر کے خلاف اہم پیش رفت سامنے لائے گا

August 1, 2025

اسلام آباد: افغان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی چار تا چھ اگست پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی سمیت اہم سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی قربت کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ کچھ روز قبل وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلی ذمہ داران کا دورہ کابل اور اب کابل کی اہم شخصیت کا اسلام آباد کا دورہ یہ پیش رفت ثابت کرتی ہیں کہ برادر ممالک پاک۔ افغان باہمی تعلقات اور تجارت میں کامیابی کی جانب رواں ہیں۔

دورے میں امیر متقی کی وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس دورے میں ہمسایہ ممالک کی تجارت کے دوران پاک۔ افغان سرحد پر پیش آنے والی مشکلات مثلا کسٹم سمیت تجارتی مسائل پر گفتگو متوقع ہے۔

چند روز قبل محسن نقوی، اسحاق ڈار کا دورہِ افغانستان اور اب افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی کا دورہ پاکستان، حالیہ آمد و رفت اس بات پر مستدل ہے کہ افغان حکام دہشتگردی کے لیے افغان سرحد کا استعمال بالخصوص ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کرنے میں سنجدگی دکھائیں گے۔

یہ دورہ جہاں دونوں ممالک کی تجارت اور باہمی تعلقات میں اُمید کی کرن پیدا کرررہا ہے وہیں یہ خطے کے امن و امان بالخصوص پاک۔ افغان سرحد پر جاری دہشتگردی اور ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد عناصر کے خلاف اتفاقی طور پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

افغان مہاجرین مسٗلے پراہم پیش رفت متوقع

حالیہ ایّام میں افغان مہاجرین کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ کیونکہ ایک طرف پاکستان اور ایران کی افغان مہاجرین کے متعلق پالیسی اور دوسری جانب افغان حکومت کا عدمِ وسائل کا شکار ہونا، ان تمام چیزوں کےنتیجے میں افغان مہاجرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہاجرین اور افغان حکومت کے تمام تر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے امیر خان متقی کا دورہ پاکستان اس حوالے سے بھی اہم ہے کیونکہ اس دورے میں جہاں دہشتگردی کے خلاف اہم پیش رفت متوقع ہے وہیں افغان مہاجرین کے متعلق ہمسایہ ممالک مل بیٹھ کر کوئی درمیانہ راستہ نکالیں گے جس سے نہ تو پاک۔ افغان تعلقات متاثر ہوں اور نہ ہی مہاجرین کسی آزامائش یا خطرے سے دوچار ہوں۔

دیکھیں: بنوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

متعلقہ مضامین

ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عسکری سربراہان نے اجتماعی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

September 26, 2026

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *