تہران میں تقریب، چینی سفیر کا ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم۔

April 17, 2026

ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے فیکٹری اور قریبی گھروں میں خوفناک آتشزدگی؛ خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔ تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم۔

April 17, 2026

امریکی جریدے ‘واشنگٹن ٹائمز’ نے آپریشن غضب للحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف انتہائی درست اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

April 17, 2026

سکیورٹی ذرائع کا رائٹرز سے بڑا دعویٰ؛ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پانے کے قریب، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل۔

April 17, 2026

سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشت گرد عامر سہیل نے افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی ‘را’ کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

April 17, 2026

لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں؛ جنوبی لبنان کے دیہات پر رات گئے گولہ باری سے کشیدگی برقرار۔

April 17, 2026

افغان میڈیا کی آزادی خطرے میں، افغان حکومت کی ناکامیوں پر تنقید

سمپوزیم میں پیش کیے گئے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں افغان صحافیوں کے خلاف 230 سے زائد حملے اور دھمکیاں درج کی گئی ہیں
سمپوزیم میں پیش کیے گئے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں افغان صحافیوں کے خلاف 230 سے زائد حملے اور دھمکیاں درج کی گئی ہیں

ماہرین کے مطابق افغان حکومت کی ناکام پالیسیاں اور طالبان کی جنگی ذہنیت نے صحافتی آزادی محدود کر دی ہے

November 24, 2025

افغانستان میں میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے تیسرے عالمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بین الاقوامی اور مقامی صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں افغان حکومت کی میڈیا پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان طالبان کے حکومتی اقدامات صحافیوں کے لیے خطرات کا باعث بن رہے ہیں۔

سمپوزیم میں پیش کیے گئے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں افغانستان میں صحافیوں کے خلاف 230 سے زائد حملے اور دھمکیاں درج کی گئی ہیں جن میں حملے، گرفتاری اور بلاوجہ کی پابندیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے دور حکومت کے بعد میڈیا کی کوریج میں 40 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے بالخصوص خواتین صحافیوں اور آزاد تحقیقی رپورٹس پر۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی ناکام پالیسیوں اور طالبان کی جنگی ذہنیت نے افغانستان میں صحافتی آزادی کو محدود کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حقائق کے برعکس خبریں پیش کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف میڈیا کے معیار کو متاثر کیا ہے بلکہ خطے میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے بھی خطرہ پیدا کیا ہے۔

سمپوزیم میں شریک صحافیوں نے اپنی مشکلات و مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی نااہلی اور طالبان کے دباؤ کے باعث افغان میڈیا بنیادی سہولیات اور مالی معاونت سے محروم ہیں۔ اس موقع پر افغان میڈیا سپورٹ آرگنائزیسن نے کہا ہے کہ صحافیوں کو محفوظ و آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق افغانستان 2024 میں ریپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے عالمی انڈیکس میں 153 ویں نمبر پر رہا، جو واضح کرتا ہے کہ ملک میں صحافیوں کی حفاظت اور میڈیا کی آزادی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ ماہرین نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ افغان میڈیا کی آزادی و تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

دیکھیں: نیدرلینڈز میں افغان خواتین کا تاریخی اجتماع: افغان طالبان کی پالیسیوں پر تنقید

متعلقہ مضامین

تہران میں تقریب، چینی سفیر کا ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم۔

April 17, 2026

ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے فیکٹری اور قریبی گھروں میں خوفناک آتشزدگی؛ خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔ تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم۔

April 17, 2026

امریکی جریدے ‘واشنگٹن ٹائمز’ نے آپریشن غضب للحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف انتہائی درست اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

April 17, 2026

سکیورٹی ذرائع کا رائٹرز سے بڑا دعویٰ؛ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پانے کے قریب، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل۔

April 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *