گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آگئے

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آگئے

وزیرستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین افغان باشندوں کی ہلاکت نے پاکستان میں دہشت گردی کے سرحد پار رابطوں کے واضح شواہد سامنے لا دیے ہیں۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کی براہِ راست شمولیت کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے 260 افغان دہشت گردوں کی نام، پتے اور خاندانی پس منظر سمیت مکمل شناخت ہو چکی ہے۔

دستاویزی شواہد کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قندھار کے ضلع ژڑی کا رہائشی احسان اللہ عرف خاکسار شامل ہے، جو بنوں کے علاقے ڈومیل میں خودکش حملے میں ملوث رہا۔ ضلع وردک کے موضع دادل کا نور رحمان عرف سرحدی باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارا گیا۔ اسی طرح لوگر کے موضع شاہی قلعہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عبید اللہ سعید بدری ضلع کرم میں ہلاک ہوا۔

شواہد میں ننگرہار کے ضلع حصارک کے موضع لہو خیل کا احمد مخلص بھی شامل ہے، جو باجوڑ اور تیراہ کے معرکے میں مارا گیا۔ پکتیا سے تعلق رکھنے والا زاہد اللہ عرف ذوالقرنین ضلع اورکزئی میں ہلاک ہوا۔ پکتیا ہی کا سید احمد ہارون غلام خان پاک-افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا، جبکہ لوگر سے تعلق رکھنے والا انس عرف استاد عبداللہ سعید بنوں میں جہنم واصل ہوا۔

حقائق کے مطابق پاکستان میں مارے جانے والے افغان دہشت گردوں کے آبائی علاقوں میں باقاعدہ جنازے منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان جنازوں میں افغان طالبان رجیم کے اعلیٰ عہدیدار اور اہلکار کھلے عام شرکت کرتے ہیں۔ یہ صورتحال طالبان انتظامیہ کے دہشت گردوں سے لاتعلقی کے تمام دعوؤں کی مکمل نفی کرتی ہے۔

پاکستان کے اندر دراندازی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے مسلح گروہوں میں 70 فیصد تک عناصر افغان نژاد ہیں۔ طالبان رجیم کی جانب سے امریکی اور نیٹو افواج کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ ان دہشت گردوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں کے قبضے سے ایم فور رائفلیں، ریمنگٹن سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن آلات برآمد ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے 6 ہزار سے 6 ہزار 500 جنگجو موجود ہیں۔ سال 2025 کے دوران پاکستان پر سرحد پار سے 600 سے زائد حملے کیے گئے۔ جاری سال 2026 میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 1,327 پاکستانی شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2,484 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

فتنۃ الخوارج نے ننگرہار، کنڑ، خوست اور پکتیکا میں باقاعدہ تربیتی کیمپ قائم رکھے ہیں۔ ان مراکز میں افغان طالبان کے اہلکار بھی خوارج کے ساتھ عملی طور پر شامل دکھائی دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں القاعدہ، ای ٹی آئی ایم اور داعش کے ٹھکانوں کی موجودگی کی تصدیق بھی کی ہے۔

پاکستان کا موقف واضح ہے کہ محض زبانی انکار اب قابلِ قبول نہیں۔ عبوری افغان انتظامیہ فوری طور پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز مسمار کرے، سرحد پار دراندازی پر مکمل قدغن لگائے اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال فوری بند کرے۔

متعلقہ مضامین

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *