جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

طالبان رہنماؤں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالنے پر افغان نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کی شدید تنقید

یہ فیصلہ افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب طالبان گزشتہ تقریباً پانچ برسوں سے سخت گیر پالیسیاں نافذ کیے ہوئے ہیں
طالبان رہنماؤں کا نام پابندیوں کی لسٹ سے نکالنا عوام کے ساتھ نا انصافی ہے

طالبان حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا، شہری اور سیاسی آزادیوں کو محدود کیا اور ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کی

March 16, 2026

افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں طالبان کے کئی رہنماؤں کے نام پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیے گئے۔

فرنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب طالبان گزشتہ تقریباً پانچ برسوں سے سخت گیر پالیسیاں نافذ کیے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق طالبان حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا، شہری اور سیاسی آزادیوں کو محدود کیا اور ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کی۔

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے کر خطے کے دیگر ممالک میں بھی عدم استحکام کو بڑھایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی پالیسیوں یا رویے میں کسی واضح تبدیلی کے بغیر پابندیوں میں نرمی عالمی دباؤ کم کرنے کے مترادف ہے جو افغان عوام کیلئے تشویشناک ہے۔

فرنٹ نے دعویٰ کیا کہ طالبان نہ صرف افغانستان میں جبر کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسندوں جیسے گروہوں کی حمایت کے ذریعے ہمسایہ ممالک کے امن کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

افغان نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان پر دباؤ کم کرنے کے بجائے افغان عوام کے حقوق، آزادی اور ایک جامع سیاسی نظام کے قیام کی حمایت کریں

دیکھئیے:مذہبی آزادی کی عالمی صورتحال پر امریکی رپورٹ جاری؛ افغانستان اور بھارت میں حالات سنگین قرار

متعلقہ مضامین

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *