ترجمان کے مطابق سری لنکا کے لیے بھارتی پرواز کی کلیئرنس میں اصل تاخیر بھارت کی جانب سے ہوئی کیونکہ پاکستان نے تمام دستاویزات بروقت فراہم کر دی تھیں، جبکہ کلیئرنس بھارت نے خود 60 سے 70 گھنٹے بعد جاری کی۔

December 5, 2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

December 5, 2025

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔

December 5, 2025

افغان مہاجرین کی وطن واپسی: تعداد سات لاکھ تک پہنچ گئی

طورخم بارڈر کے راستے 6 لاکھ 87 ہزار 283 افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں
طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کے مختلف علاقوں سے 6 لاکھ 87 ہزار 283 افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں

مشیرِ صحت احتشام علی نے کے مطابق لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ، جہاں افغان خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

September 2, 2025

اسلام آباد: افغان مہاجرین دی گئی مہلت 31 اگست کو ختم ہوگئی ہے، پاکستان میں موجود افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن افغانستان منتقل ہورہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے اب تک طورخم بارڈر کے ذریعے واپس جانے والے افغان خاندانوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان 6 لاکھ 87 ہزار 283 افغان شہری اپنے وطن افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مشیرِ صحت احتشام علی نے کے مطابق لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ، جہاں افغان خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان خاندانوں کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے لیے لنڈی کوتل میں یہ میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

نیز پشاور اور طورخم ہائی وے پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے خوراک اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نسیم اللہ شاہ کی نگرانی میں پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں نے افغان خاندانوں کو خوراک فراہم کی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے وطن واپس جانے والے افغان خاندانوں کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ وہ باوقار طریقے سے اپنی سرزمین میں داخل ہوسکیں۔

دیکھیں: وزارت داخلہ کا افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری

متعلقہ مضامین

ترجمان کے مطابق سری لنکا کے لیے بھارتی پرواز کی کلیئرنس میں اصل تاخیر بھارت کی جانب سے ہوئی کیونکہ پاکستان نے تمام دستاویزات بروقت فراہم کر دی تھیں، جبکہ کلیئرنس بھارت نے خود 60 سے 70 گھنٹے بعد جاری کی۔

December 5, 2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

December 5, 2025

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *