طالبان حکومت کے خلاف جاری مسلح جدوجہد کو افغان عوام کا حق اور جابرانہ نظام کے خلاف قدرتی ردِعمل قرار دیتے ہوئے اسے کسی بھی غیر ملکی سازش کا حصہ ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
حالیہ پراپیگنڈے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برگیڈیئر جنرل اللہ داد فدائی کا ویڈیو بیان جبری اور تشدد کا نتیجہ ہے، جس کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ خوف اور دباؤ کے تحت لیے گئے بیانات کو ثبوت کے طور پر پیش کرنا طالبان کا پرانا طریقہ کار ہے۔
بیانیے میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ جب طالبان نے امریکہ اور نیٹو کے خلاف جنگ لڑی تو اسے آزادی کی جدوجہد کہا گیا، لیکن آج جب افغان عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں تو انہیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
طالبان نے ماضی میں کابل، قندوز، بغلان اور ہرات میں جن افغان دیہاتوں اور علاقوں سے اپنی کارروائیاں کی تھیں، آج اے یو ایف، اے ایف ایف اور این آر ایف جیسے محاذ بھی انہی افغان علاقوں سے طالبان کے خلاف متحرک ہیں۔
پنجشیر، لغمان، نورستان اور دیگر علاقوں میں جاری مسلح مزاحمت افغان عوام کی سیاسی محرومی، بنیادی انسانی حقوق کی سلب ورزی اور ناکام حکمرانی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار ہے۔ افغان عوام کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے کسی بیرونی ہدایت کی ضرورت نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جیسے جیسے طالبان کے خلاف عوام کا غصہ اور مسلح مزاحمت شدت اختیار کرے گی، حکمران طبقے کی جانب سے بیرونی مداخلت کے الزامات اور پراپیگنڈے میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔





