پاکستان نے افغان سرحد سے ہونے والے بلاوجہ حملوں اور مسلسل اشتعال انگیزی کے جواب میں افغانستان کے علاقے جلال آباد میں ایک زبردست فوجی کارروائی کی ہے۔ “آپریشن غضب الحق” کے تحت کی جانے والی اس کاروائی میں ڈرون طیاروں کے ذریعے دہشت گردوں کے ڈرون مرکز اور گولہ بارود کے ایک بڑے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کاروائی افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر کیے گئے حالیہ حملوں کے ردِعمل میں کی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران انتہائی درستگی کے ساتھ ان ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جہاں سے پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ جلال آباد میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں دشمن کے عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Visual: #Pakistan targets Drone and Ammunition depot in Jalalabad in Afghanistan as part of its counter operation Ghazab Lil Haq in response to Afghan Taliban regimes unprovoked aggression. https://t.co/Dpj0BbWcvF pic.twitter.com/xaJK4okP9V
— Anas Mallick (@AnasMallick) March 2, 2026
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ “آپریشن غضب الحق” اس عزم کا اظہار ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی دہشت گردی یا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی جارحیت کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا۔