شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے سے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو باہر نکال لیا گیا، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

September 1, 2026

پاکستان 2026-27 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے اعلامیے پر دستخط کردیئے۔

September 1, 2026

افغانستان میں 37 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار، یونیسیف

یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں شدید غذائی قلت کے موسم سے قبل ہی 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 37 لاکھ بچوں کو سنگین غذائی بحران کا سامنا ہے۔
افغانستان میں 37 لاکھ بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار، یونیسیف کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے افغانستان کے تمام 34 صوبوں میں کیے گئے سروے کے بعد بچوں میں جان لیوا غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

July 14, 2026

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں شدید غذائی قلت کے روایتی موسم کے آغاز سے قبل ہی 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 37 لاکھ بچوں کو سنگین غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق ملک میں 6 سے 59 ماہ کی عمر کے 47 فیصد بچے درمیانے یا شدید درجے کے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

افغانستان کے تمام 34 صوبوں میں 37 ہزار سے زائد بچوں کے ڈیٹا پر مبنی اس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 صوبوں میں بچوں کی غذائی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے، جو ایک گہرے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 90 فیصد کم عمر افغان بچے شدید غذائی غربت کا شکار ہیں، جنہیں روزانہ صرف ایک یا دو اقسام کی خوراک میسر ہے۔ سب سے زیادہ خطرہ 2 سال سے کم عمر بچوں کو ہے، جہاں شدید غذائی قلت کے 83 فیصد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یونیسیف نے واضح کیا کہ فنڈز کی کمی کے باعث افغانستان بھر میں سینکڑوں صحت اور غذائیت کے مراکز اپنی خدمات بند یا محدود کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ادارے نے عالمی برادری سے بچوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری اور لچکدار مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *