رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

قندھار سے ننگرہار تک کارروائیاں، طالبان مخالف عسکری مزاحمت میں شدید اضافہ

افغانستان کے چار صوبوں میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی، طالبان اہلکار اور انٹیلی جنس دفاتر نشانہ بن گئے۔
قندھار سے ننگرہار تک کارروائیاں

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت تیز ہو گئی ہے۔ قندھار، ہرات، فاریاب اور ننگرہار میں سکیورٹی اہلکاروں اور تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان بھر میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آ گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران قندھار، ہرات، فاریاب اور ننگرہار میں طالبان اہلکاروں اور سکیورٹی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

قندھار کے عینو مینا پارک میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے ردعمل میں اٹھایا گیا۔

ہرات کے ضلع رباط سنگی میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے کارروائی کے دوران دو طالبان اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد جنگجو اپنے ساتھ دو رائفلیں اور ایک ریڈیو بیس بھی لے گئے۔

فاریاب کے ضلع گرزیوان میں افغانستان فریڈم فرنٹ نے طالبان انٹیلی جنس کے دو اہلکاروں کو مار گرایا۔ دونوں ہلاک شدگان طالبان کمانڈر ملا عبدالکریم کے انتہائی قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پی ڈی 6 انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر گوریلا حملہ کیا گیا۔ اس کارروائی میں دو طالبان اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا، جبکہ سیکٹر انٹیلی جنس چیف کے حوالے سے صورتحال واضح نہ ہو سکی۔

مختلف صوبوں میں بیک وقت سامنے آنے والے یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ مزاحمتی گروہ اپنے روایتی حصار سے نکل کر ملک گیر سطح پر اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں، جس سے طالبان رجیم پر عسکری و انتظامی دباؤ شدید ہو گیا ہے۔

دیکھیے: قندھار میں طالبان اہلکار ہلاک، یونائیٹڈ فرنٹ نے ذمہ داری قبول کرلی

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *