اسلام آباد: افغانستان کے ہندوکش ریجن میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔
خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اور حسن ابدال میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔
اسی طرح لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے رپورٹ ہوئے۔
زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
دیکھئیے:خطے کی صورتحال پر پاکستان سعودی رابطہ، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر اتفاق