چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

June 17, 2026

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔

June 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

June 17, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔

June 17, 2026

امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث پاکستان اور خطے کی سکیورٹی پر دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

June 17, 2026

پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا، جس میں تنخواہیں 7 اور پنشن 3.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

June 17, 2026

پیٹرول 80 روپے سستا، نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر، وزیراعظم کا بڑا ریلیف اعلان

قومی وسائل محدود ہونے کے باوجود حکومت نے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت، چاروں وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
پیٹرول ۸۰ روپے سستا

خطے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور عالمی سطح پر مہنگائی نے بڑی معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے، ایسے میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔

April 4, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ پیٹرول پر عائد لیوی میں بھی 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور عالمی سطح پر مہنگائی نے بڑی معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے، ایسے میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہونے کے باوجود حکومت نے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت، چاروں وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے پٹرول ریلیف کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کیلئے بھی سبسڈی پیکج کا اعلان کیا۔ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کیلئے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ڈیزل سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد دی جائے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔

وزیراعظم کے مطابق اب تک پٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے کی سبسڈی دی جا چکی ہے، جبکہ صوبوں نے بھی اس قومی اقدام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دیکھئیے:جنگ کے پھیلاؤ کے سنگین اثرات: ایران کی حکمت عملی، خلیجی خطہ اور عالمی خدشات

متعلقہ مضامین

چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

June 17, 2026

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔

June 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

June 17, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔

June 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *