عالمی جریدے سری لنکا گارڈین نے طالبان کے نظامِ حکومت کو غیر نمائندہ اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کا مرکز قندھار کا ایک مختصر حلقہ ہے، جہاں اداروں کے بجائے فرمانوں کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے

April 4, 2026

جے پور میں گلابی رنگ سے رنگی معمر ہتھنی ‘چنچل’ کی موت نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ غیر ملکی فوٹوگرافر پر الزامات کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ اور عینی شاہدین کے بیانات نے حقائق واضح کر دیے

April 4, 2026

صوبہ نیمروز کے صدر مقام زرنج میں گورنر مولوی عبدالمنان محمود کے قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو گارڈز مارے گئے۔ نیشنل لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

April 4, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا

April 4, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے 8 دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت افغان باشندوں کے طور پر ہوئی ہے، جو ماضی میں پاکستان میں بطور مہاجر مقیم رہے تھے

April 4, 2026

دفترِ خارجہ نے پاک افغان سرحد اور علاقائی امن کے حوالے سے ‘نام نہاد ذرائع’ سے منسوب خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ میڈیا بریفنگ کو غلط رنگ دے کر پیش کرنا باعثِ تشویش ہے

April 4, 2026

افغانستان میں انسانی حقوق کا بحران سنگین، خواتین اور صحافی شدید نشانے پر: عالمی رپورٹ

افغانستان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی حالیہ رپورٹ میں طالبان پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی تعلیم پر پابندی اور صحافیوں پر تشدد کے باعث ملک میں انسانی و معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے

افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اے ایچ آر سی کی رپورٹ جاری۔ خواتین پر پابندیاں، صحافیوں کی گرفتاریاں اور تعلیمی نظام کی معطلی نے 40 لاکھ لڑکیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے

April 4, 2026

افغانستان ہیومن رائٹس سینٹر (اے ایچ آر سی) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے اور طالبان کے زیرِ انتظام بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو شدید دباؤ، تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ خواتین کے خلاف سخت پابندیوں میں مزید اضافے نے انہیں مستقل خوف کی فضا میں دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی خواتین کارکنوں کو حراست میں لے کر بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ صحافیوں کی گرفتاریوں اور حراستی مراکز میں ان پر تشدد کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تعلیمی نظام کی تباہی

عالمی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی 2030 تک برقرار رہی تو تقریباً 40 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے حق سے مستقل محروم ہو جائیں گی۔ رپورٹ میں طالبان کے خفیہ اداروں، بالخصوص ‘ڈائریکٹوریٹ 40’ کو تشدد کے مراکز قرار دیا گیا ہے، جہاں قیدیوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

عدالتی نظام اور معاشی المیہ

اے ایچ آر سی کے مطابق افغانستان میں عدالتی آزادی ختم ہو چکی ہے اور فیصلے سخت تشریحات پر مبنی قوانین کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کو عدالتی نظام سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران سینکڑوں افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے اور سزائے موت دی گئی۔ دوسری جانب ملک میں معاشی بحران اس حد تک سنگین ہو چکا ہے کہ تقریباً 2 کروڑ 44 لاکھ افراد انسانی امداد کے محتاج ہیں اور لاکھوں بچے بھوک و غذائی قلت کا شکار ہیں۔

دیکھیے: خطے کی صورتحال پر پاکستان سعودی رابطہ، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر اتفاق

متعلقہ مضامین

عالمی جریدے سری لنکا گارڈین نے طالبان کے نظامِ حکومت کو غیر نمائندہ اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کا مرکز قندھار کا ایک مختصر حلقہ ہے، جہاں اداروں کے بجائے فرمانوں کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے

April 4, 2026

جے پور میں گلابی رنگ سے رنگی معمر ہتھنی ‘چنچل’ کی موت نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ غیر ملکی فوٹوگرافر پر الزامات کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ اور عینی شاہدین کے بیانات نے حقائق واضح کر دیے

April 4, 2026

صوبہ نیمروز کے صدر مقام زرنج میں گورنر مولوی عبدالمنان محمود کے قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو گارڈز مارے گئے۔ نیشنل لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

April 4, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا

April 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *