اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

افغانستان سنوکر فیڈریشن کے سابق سربراہ وحید اصغری اغوا کے بعد قتل

وحید اصغری کو رواں ہفتے منگل کے روز کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ دو روز تک لاپتہ رہنے کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
سابق افغان سنوکر فیڈریشن کا ہیڈ اغوا کے بعد قتل

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شکیب سخی نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وحید اصغری کی میت جمعرات کے روز فارنزک حکام نے ان کے لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔

April 23, 2026

کابل: افغانستان نیشنل سنوکر فیڈریشن کے سابق سربراہ وحید اصغری کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شکیب سخی نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وحید اصغری کی میت جمعرات کے روز فارنزک حکام نے ان کے لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وحید اصغری کو رواں ہفتے منگل کے روز کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ دو روز تک لاپتہ رہنے کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ وحید اصغری نے طویل عرصے تک افغانستان نیشنل سنوکر فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ملک میں اس کھیل کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان میں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تاحال کسی گروہ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اغوا کاروں کے محرکات سامنے آسکے ہیں۔ سنوکر فیڈریشن اور کھلاڑیوں نے وحید اصغری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھئیے:حقیقت پسندی بمقابلہ نسلی بیانیہ: افغان سیاسی قیادت میں ڈیورنڈ لائن کو عالمی سرحد تسلیم کرنے کے حق میں نئی لہر

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *