صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی اور بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم

امریکی صحافیوں کے مطابق امریکہ نے بحری پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، جن میں ایران پر عائد پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرنے والے مشکوک بحری جہازوں کو روکنا بھی شامل ہے۔یہ اقدامات ایران پر سخت معاشی اور عسکری دباؤ ڈالنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
امریکی صدر کی سختی

صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دشمن کی ہر چھوٹی یا بڑی کشتی کو نشانہ بنایا جائے، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک دشمن کے 159 بحری جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں۔

April 23, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر ایرانی کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے خطے کی مکمل بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے بیانات میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک ایران نیا معاہدہ نہیں کرتا، امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ میں داخل ہو سکے گا نہ ہی باہر نکل سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دشمن کی ہر چھوٹی یا بڑی کشتی کو نشانہ بنایا جائے، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک دشمن کے 159 بحری جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مائن سویپرز سمندر کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کے عمل میں مصروف ہیں اور خطے میں فوجی کارروائیاں تین گنا بڑھا دی گئی ہیں۔

امریکی صحافیوں کے مطابق امریکہ نے بحری پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، جن میں ایران پر عائد پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرنے والے مشکوک بحری جہازوں کو روکنا بھی شامل ہے۔یہ اقدامات ایران پر سخت معاشی اور عسکری دباؤ ڈالنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

سیاسی محاذ پر صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کے اندرونی اختلافات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو نئے رہنما کے تعین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے بقول، ایران کے اندر سخت گیر عناصر اور نام نہاد اعتدال پسندوں کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے، جس میں سخت گیر عناصر میدانِ جنگ میں ناکامی کا شکار ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ایران کی داخلی کمزوری اور سفارتی تنہائی اسے معاہدے کی میز پر لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

واشنگٹن کی جانب سے بحری ناکہ بندی کی سختی نے عالمی توانائی کی ترسیل اور علاقائی امن کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ ایران نے تاحال صدر ٹرمپ کے ان تازہ ترین دعووں اور اقدامات پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

دیکھئیے:امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جمعہ سے شروع ہونے کا امکان

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *