سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

ٹی ٹی پی کے پروپیگنڈہ سیل کا گھناؤنا کھیل: افغانستان سے چلنے والے جعلی پلیٹ فارم کے ذریعے صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹی خبر پھیلائے جانے کا انکشاف

اس جعلی پلیٹ فارم نے جھوٹی خبر پھیلائی ہے کہ صدرِ مملکت ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ساتھ ہی یہ بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا کہ فوج انہیں مستعفی ہونے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
زرداری کے خلاف جھوٹی خبر

سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کو دشمن کی جانب سے پاکستان کے اہم ترین آئینی منصب اور قومی اداروں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

April 23, 2026

اسلام آباد: تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے زیرِ انتظام چلنے والے ایک جعلی اکاؤنٹ ‘اسلام آباد پوسٹ’ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحت اور عہدے سے متعلق انتہائی غلیظ اور من گھڑت پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہے۔

اس جعلی پلیٹ فارم نے جھوٹی خبر پھیلائی ہے کہ صدرِ مملکت ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ساتھ ہی یہ بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا کہ فوج انہیں مستعفی ہونے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کو دشمن کی جانب سے پاکستان کے اہم ترین آئینی منصب اور قومی اداروں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دہشت گرد گروہ کے ڈیجیٹل ونگ نے سوشل میڈیا پر جھوٹا مواد شیئر کیا تاکہ عوام میں ہیجان پیدا کیا جا سکے اور ریاست کے ستونوں کے درمیان تصادم کا تاثر دیا جا سکے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس مہم کا اصل مرکز افغانستان ہے، جہاں سے ٹی ٹی پی کے کارندے صحافت کی آڑ میں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدرِ مملکت کی صحت کے حوالے سے کیے گئے تمام دعوے سراسر لغو ہیں اور ان کا مقصد صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ دشمن کا ایک نفسیاتی حربہ ہے جس کے ذریعے وہ قومی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتا ہے۔ سائبر ماہرین نے اس جعلی اکاؤنٹ کی تکنیکی تفصیلات جمع کر لی ہیں اور سوشل میڈیا انتظامیہ سے اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دیکھئیے:پاکستانی فوج اور حساس اداروں میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد، کالعدم تنظیم کا پروپیگنڈا بے نقاب

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *