پاکستان بورڈ آف پیس کے ان پانچ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اپنی افواج بھیجنے کا اعلان کیا ہے

February 21, 2026

سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان میں تانبے کے ذخائر سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ بے نقاب؛ عالمی ادارے کے اعداد و شمار نے ریاست مخالف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

February 21, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے پر خوارج نے مقامی صحافی کو اغواء کر لیا؛ انتہا پسندوں نے معصوم بچی کے کھیل کو فحاشی قرار دے کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے

February 21, 2026

سیاسی تجزیہ نگاروں نے پی ٹی آئی کے تنظیمی رویوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دیگر جماعتوں اور اپنے ہی مخلص رہنماؤں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے محض ایک شخصیت کے گرد گھومنے والے ‘کلٹ’ کی صورت اختیار کر چکی ہے

February 21, 2026

بی ایل اے کا “لاپتہ افراد” سے متعلق بیانیہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گیا جب ہمدان علی عدالت میں پیش ہوئے؛ دہشت گرد تنظیم نے اپنے نیٹ ورک کے راز فاش ہونے کے خوف سے اپنے ہی کارندے کو “خاموش” کروا دیا

February 21, 2026

آواران سے تعلق رکھنے والی طالبہ ثانیہ کے والد نے پریس کانفرنس میں بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے اور بی وائی سی جیسے گروہ نوجوان لڑکیوں کو جھوٹے نعروں سے ورغلا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں

February 21, 2026

شمالی وزیرستان: آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے پر صحافی کو اغواء کر لیا گیا

شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے پر خوارج نے مقامی صحافی کو اغواء کر لیا؛ انتہا پسندوں نے معصوم بچی کے کھیل کو فحاشی قرار دے کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے
شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے پر خوارج نے مقامی صحافی کو اغواء کر لیا؛ انتہا پسندوں نے معصوم بچی کے کھیل کو فحاشی قرار دے کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی تنگ نظری؛ کمسن آئینہ وزیر کی کرکٹ ویڈیو 'فحاشی' قرار دے کر صحافی زعفران وزیر کو اغوا کر لیا گیا۔ عوامی حلقوں کی شدید مذمت۔

February 21, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں ”فتنہ الخوارج’ کے مسلح عناصر کی جانب سے انسانی حقوق اور آزادیِ اظہارِ رائے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں انتہاء پسندوں نے مقامی صحافی زعفران وزیر کو صرف اس جرم میں اغواء کر لیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں وائرل ہونے والی کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنائی تھی۔

الزامات اور انتہا پسندی

ذرائع کے مطابق،’فتنہ الخوارج’ سے وابستہ عناصر نے زعفران وزیر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک چھوٹی بچی کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھا کر معاشرے میں “فحاشی” اور “بے حیائی” کو فروغ دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل منظرِ عام پر آنے والی اس ویڈیو میں معصوم آئینہ وزیر کو روایتی لباس میں کرکٹ کھیلتے دکھایا گیا تھا، جسے عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی تھی اور پشاور زلمی نے بھی بچی کی سرپرستی کا اعلان کیا تھا۔

خواتین دشمنی

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان عناصر کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جو اسلام کی من پسند اور خود ساختہ تشریح کے ذریعے اپنی مرضی کا جابرانہ نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عناصر نہ صرف خواتین کی تعلیم اور کھیل کے مخالف ہیں بلکہ معصوم بچوں کی صحت مند سرگرمیوں کو بھی اپنے تنگ نظر نظریات کی بھینٹ چڑھانے سے گریز نہیں کرتے۔

عوامی ردعمل اور مطالبات

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان انتہا پسندوں کے ہمدرد ہی، وہ اس واقعے سے سبق حاصل کریں کہ یہ گروہ خواتین اور بچوں کے بارے میں کس قدر زہریلے خیالات رکھتا ہے۔ مقامی عمائدین نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی زعفران وزیر کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے کو ان خوارجی عناصر کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔؂

متعلقہ مضامین

پاکستان بورڈ آف پیس کے ان پانچ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اپنی افواج بھیجنے کا اعلان کیا ہے

February 21, 2026

سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان میں تانبے کے ذخائر سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ بے نقاب؛ عالمی ادارے کے اعداد و شمار نے ریاست مخالف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

February 21, 2026

سیاسی تجزیہ نگاروں نے پی ٹی آئی کے تنظیمی رویوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دیگر جماعتوں اور اپنے ہی مخلص رہنماؤں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے محض ایک شخصیت کے گرد گھومنے والے ‘کلٹ’ کی صورت اختیار کر چکی ہے

February 21, 2026

بی ایل اے کا “لاپتہ افراد” سے متعلق بیانیہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گیا جب ہمدان علی عدالت میں پیش ہوئے؛ دہشت گرد تنظیم نے اپنے نیٹ ورک کے راز فاش ہونے کے خوف سے اپنے ہی کارندے کو “خاموش” کروا دیا

February 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *