افغانستان کے صوبہ قندھار میں 14 مارچ کی رات متعدد مقامات پر فضائی اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں کئی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سب سے بڑا حملہ کیمپ گیکو پر کیا گیا جو قندھار کا ایک اہم عسکری مقام سمجھا جاتا ہے۔
اس کے چند منٹ بعد 11ویں سیکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ایک تربیتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جسے مبینہ طور پر القاعدہ کی بیرونی آپریشنز ٹریننگ سہولت قرار دیا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوراندام کے علاقے میں واقع قندھار کے صوبائی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔
مزید رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد شاہ بابا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب طالبان اور ٹی ٹی پی کے مبینہ ابو دجانہ ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ کیمپ طالبان کے نیشنل اور اسلامک پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب واقع بتایا جاتا ہے۔
BDA from Kandahar
— Sarah Adams (@sarahadams) March 15, 2026
On March 14, 2026, the Pakistani military conducted a series of airstrikes across Kandahar Province, killing more than 100 terrorists across multiple targets.
All of the following occurred in a short time window just before 2200. The biggest event was the…
رپورٹس کے مطابق قندھار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر موجود 205ویں البدر کور کے فوجی گیریژن کو بھی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
غیر سرکاری اطلاعات میں ان حملوں میں بڑی تعداد میں جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔