حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر نے متاثرینِ منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ نیو سٹی میرپور میں اضافی کنبہ جات کا مسئلہ بھی حل کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر

انہوں نے واضح کیا کہ ذیلی کنبہ جات کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رکھا جا رہا بلکہ انہیں باقاعدہ زمین کی ملکیت دی جا رہی ہے۔

May 4, 2026

میرپور: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، فیصل ممتاز راٹھور نے متاثرینِ منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے الاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے نیو سٹی میرپور میں ذیلی کنبہ جات کے متاثرین کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزرائے حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری صہیب اور کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذیلی کنبہ جات کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رکھا جا رہا بلکہ انہیں باقاعدہ زمین کی ملکیت دی جا رہی ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حکومت نے عوامی خدمت اور مشکلات کے خاتمے کو ترجیح دی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ نیو سٹی میرپور میں اضافی کنبہ جات کا مسئلہ بھی حل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں نیو سٹی میرپور اسٹیڈیم اور نیو سٹی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ حکومت اپنی مدت کے آخری دن تک جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دیکھئیے:واشنگٹن کی سڑکوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ڈیجیٹل مہم؛ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *