اینڈی روس کا شاندار ریپ؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

جب دنیا اندھیروں کی طرف بڑھ رہی تھی، پاکستان کی قیادت نے اپنی بہترین تزویراتی حکمتِ عملی سے عالمی شور کو خاموشی اور امن میں بدل دیا۔ فنکار نے اپنے الفاظ میں اس بات پر زور دیا کہ جب ہر طرف سے مذاکرات کے دروازے بند ہو رہے تھے، تب اسلام آباد نے امن کی شمع روشن کی۔
اینڈی روس کا پاکستان کو خراج تحسین

اینڈی روس کے کلام کے بول اس وقت کی سنگینی کو بیان کرتے ہیں جب اسرائیل، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ ایک جنگی زون میں تبدیل ہو چکا تھا، شہر تباہ ہو رہے تھے اور عالمی منڈیاں جمود کا شکار تھیں۔

April 28, 2026

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ فنکار اینڈی روس نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام اور عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے نئے ریپ کلام “فائر ٹو پیس میں اینڈی روس نے ان عالمی حالات کی منظر کشی کی ہے جب دنیا ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑی تھی اور پاکستان نے ایک مدبر ثالث کے طور پر سامنے آ کر عالمی امن کو بچایا۔

اینڈی روس کے کلام کے بول اس وقت کی سنگینی کو بیان کرتے ہیں جب اسرائیل، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ ایک جنگی زون میں تبدیل ہو چکا تھا، شہر تباہ ہو رہے تھے اور عالمی منڈیاں جمود کا شکار تھیں۔ ایسے میں جب دنیا اندھیروں کی طرف بڑھ رہی تھی، پاکستان کی قیادت نے اپنی بہترین تزویراتی حکمتِ عملی سے عالمی شور کو خاموشی اور امن میں بدل دیا۔ فنکار نے اپنے کلام میں اس بات پر زور دیا کہ جب ہر طرف سے مذاکرات کے دروازے بند ہو رہے تھے، تب اسلام آباد نے امن کی شمع روشن کی۔

اپنے پیغام میں اینڈی روس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی اور ان کی امن کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اس پورے عمل میں ایک ناقابلِ یقین ثالث رہا ہے”۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر امن معاہدہ اسلام آباد میں دستخط ہوتا ہے تو وہ خود وہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کلام کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور عالمی قیادت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے قومی فخر کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

دیکھئیے:پاکستان کا نیا اثر و رسوخ اسے ایک نازک جغرافیائی سیاسی جال کے مرکز میں لے آیا ہے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *